وزراء اور وزرائے مملکت اپنی کارکردگی پر توجہ د یں، بیرون ملک کے غیرضروری دوروں سے گریز کریں، وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت ، حکومت ملک کو غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اور سازگار ملک بنانے کے لئے مربوط اقدامات کر رہی ہے،موری ناگا ملک انڈسٹری کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو اپنی وزارتوں کی کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزراء بیرون ملک کے غیرضروری دوروں سے گریز کریں۔دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اور سازگار ملک بنانے کے لئے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

موری ناگا ملک انڈسٹری کمپنی کے چیئرمین اوہنو اکیرو سے جمعرات اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس لائن Profitablity انڈکس میں بتدریج اضافہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے انتہائی موزوں ملک ہے۔ری ناگا ملک انڈسٹری کمپنی کے چیئرمین نے حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :