دھرنے کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،شہباز شریف، سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں ، انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے، لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات میں اظہارخیال

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے کی سیاست سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ، سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں ، انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پولیس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :