سربراہ پاک بحریہ کا سرکریک سرحد ی مورچوں کا دورہ ، فوجیوں کی پیشہ ورانہ تیاری پراظہار اطمینان

بدھ 19 نومبر 2014 08:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19نومبر۔2014ء ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بحریہ کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاری کا جائزہ لینے کیلئے منگل کو سرکریک سرحد پر واقع اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈمرل ذکاء اللہ نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس مشکل علاقے کا دفاع کرنے پر فوجیوں کی سخت محنت اور لگن کی تعریف کی۔ اْنہوں نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ تیاری پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :