پاکستان اور روس میں دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ،خوشی ہے پچھلے چندسالوں سے پاکستان اورروس کے مابین تعلقات بڑھ رہے ہیں ، وزیراعظم،پاکستان ماسکوکے ساتھ دفاع سمیت کثیرالجہتی تعلقات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم کی روسی وزیرخارجہ سرگئی شوئے گوسے ملاقات میں گفتگو، پاکستان اور روس کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے معاہدہ اہم سنگ میل ہے ، پاکستان روس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ، خواجہ آصف کی روسی وزیر دفاع کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ یہ دیکھ کرخوشی ہوئی کہ پچھلے چندسالوں سے پاکستان اورروس کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں ،پاکستان ماسکوکے ساتھ دفاع سمیت کثیرالجہتی تعلقات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے روسی وزیرخارجہ جنرل سرگئی شوئے گوسے جمعرات کے روزملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پرزوردیاجواس وقت 542ملین ڈالرہے اوریہ دونوں ممالک تجارتی صلاحیت سے مطابقت نہیں رکھتی ۔وزیراعظم نے روسی کمپنیوں کوپاکستان میں خصوصاًتوانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کریں حکومت کی دوستانہ تجارتی پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ۔وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مکمل ممبربننے میں حمایت پرشکریہ اداکیااورکہاکہ پاکستان خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ اس فورم کے ذریعے دہشتگردی اورمنشیات کی سمگلنگ جیسے دہرے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے کیلئے تیارہے قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سیفران خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کررہا ہے پاکستان اور روس کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے معاہدہ اہم سنگ میل ہے ، پاکستان روس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی وزیر دفاع جنرل سوگئی شوئے گوس کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا ۔ روسی وزیر دفاع نے جمعرات کے روز پاکستانی وزیر دفاع اور روسی وزارت دفاع کے مابین دفاعی تعاون کے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کررہا ہے روسی وزیر دفاع نے کہا کہ روس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے پاکستان اور روس کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے گئے ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے روس کے وزیر دفاع نے وزارت دفاع میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خطہ کی صورتحال عالمی امن وامان کے حوالے سے متعدد امور زیر غور آئے ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام بھی شریک ہوئے ملاقات میں پاکستان اور روس کا دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ خطے کی سکیورٹی صورتحال سے روسی وزیر دفاع کو آگاہ کیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشرقی سرحدوں کی سکیورٹی صورتحال سے بھی روسی وزیر دفاع کو تفصیلی طور پر آگا کیا ترجمان کے مطابق خواجہ آصف نے خطے میں امن واستحکام کے لیے روس کے کردار کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ دفاع تعلیم دہشتگردی کے خاتمے سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اس سے پہلے روسی وزیر دفاع کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزارت دفاع پہنچنے پر سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک اور سیکرٹری دفاع دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ تنویر طاہر نے استقبال کیا ۔