آئندہ انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے ، نواز شریف، 2018ء میں عوام کو خوشحال اور بہتر پاکستان دینگے، عوام جسے چاہیں ووٹ دیں جسے چاہیں نہ دیں،جمہوری نظام میں ہی تمام سیاسی قوتوں کی بقاء ہے آئین سے وفاداری اور اس کی پاسداری سب پر لازم ہے آئین پر چلنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، آئین کیخلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی،وزیراعظم کا بیان

اتوار 23 نومبر 2014 07:58

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں عوام کو خوشحال اور بہتر پاکستان دینگے ، انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے ، عوام جسے چاہیں ووٹ دیں جسے چاہیں نہ دیں ۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے اور عوام 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر ہر جماعت کو جانچنے کا موقع ملے گا ۔

2018ء میں عوام کو ا یک خوشحال اور بہتر پاکستان دینگے پھر عوام جس کو چاہیں ووٹ دیں اور جس کو چاہیں نہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہی تمام سیاسی قوتوں کی بقاء ہے آئین سے وفاداری اور اس کی پاسداری سب پر لازم ہے آئین پر چلنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں عوام ہی فیصلہ کرینگے کہ کس جماعت کو پارلیمنٹ کے اندر اور کس باہر ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم سب جمہوریت کے سٹیک ہولڈر ہیں جمہوریت اور آئین سے وفاداری سب پر لازم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمانی جمہوریت کے اندر تمام مسائل کا حل موجود ہے نظام میں خرابیاں ضرور ہیں لیکن ان کا حل پارلیمانی جمہوریت میں ہے آئین کیخلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی اگر کوئی ایسا اقدام اٹھاتا ہے تو سیاسی جماعتیں اس کی حمایت نہ کریں ۔