روس،پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر متفق،یہ اتفاق رائے پاکستان اورروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران پایا گیا

اتوار 23 نومبر 2014 08:02

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)روس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ماسکو میں توانائی سے متعلق پاکستان اورروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسر ے اجلاس کے دوران پایا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت روس میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ جبکہ روسی وفد کی قیادت روس کے توانائی کے نائب وزیرYury sentyurinنے کی۔

فریقین نے تیل اور گیس کی تلاش،مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز کی تعمیر، گوادر سے نوابشاہ تک گیس پائپ لائن بچھانے ایل پی جی کی تیاری اور فراہمی سمیت دوسرے شعبوں میں مختلف منصوبوں میں تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی۔پاکستانی وفد نے اس بات میں گہری دلچسپی کااظہار کیا کہ روس کے توانائی کے ادارے پاکستان میں توانائی کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

متعلقہ عنوان :