عوام دو تہائی اکثریت دیں تونظام بدل دیں گے، طاہر القادری،عوام ووٹ دیں تو سنی اور شیعہ کو امت محمد میں تسبیح کے دانوں کی طرح پرو دوں گا،ہم معاشرے کو حسینی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں،وطن عزیز کے استحکام اور تحفظ کیلئے سیاسی جنگ کا آغا ز کر دیا ہے ،18کروڑ عوام کو ظالم اور جابر حکمرانوں کے چنگل سے چھڑا کر دم لیں گے ،بھکر میں جلسہ سے خطاب

پیر 24 نومبر 2014 08:08

دریا خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء) وطن عزیز کے استحکام اور تحفظ کیلئے سیاسی جنگ کا آغا ز کر دیا ہے ،18کروڑ عوام کو ظالم اور جابر حکمرانوں کے چنگل سے چھڑا کر دم لیں گے ،عیاش حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،وسائل کی غیر منصفانہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔جنوبی پنجاب اور بھکر کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس ،سنی اتحا دکو نسل کے سر براہ صاحبزادہ حامد رضا ،سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفی کھرنے جمیل سٹیڈیم بھکر میں پا کستان عوامی تحریک کے امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 48کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ شروع کی ہے اور ،یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس ملک میں غریب عوام کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے ،انصاف مہیا نہیں ہوتا ،دہشتگردی ،بد امنی اور قتل وغارت ختم نہیں ہو جاتی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاسی جدو جہد کا آغاز بھکر کے حلقہ پی پی 48کے الیکشن سے کر دیا ہے عوام اب جاگیں اور ملک کو لوٹنے والوں ،جابروں اور کرپٹ حکمرانوں کے پر وردہ نما ئندوں کو ووٹ نہ ڈالیں ۔جنوبی پنجاب کے حوالہ سے انہوں نے کہاکہ میا ں برادران نے تمام فنڈر لا ہور اور اپر پنجاب میں لگا دیئے ہیں جبکہ بھکر اور تھل کے علا قوں میں لوگ صاف پانی ،صحت اور تعلیم کے بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ۔

ہم نے 90نوے دن دھرنا دے کر سوئی ہو ئی قوم کو جگا دیا ہے اور انہیں سکھا دیا ہے کہ کس طرح ظالموں کیخلا ف لڑنا ہے اور اپنے حقوق حاصل کر نے ہیں ہم اس ظالمانہ نظام کو ختم کر کے معاشرے اور حکومت کو مصطفو ی نظام میں ڈھالنا چاہتے ہیں ۔آج کے عیا ش حکمران قومی خزانے کو لوٹ کر اپنے خزانے اور بنک اکاؤنٹ بھر چکے ہیں ملک میں غریب عوام کو سہو لیا ت حاصل نہیں اور ان حکمرانوں نے بیرو ن ملک عیا شی کے تمام سامان کئے ہوئے ہیں ۔

اب وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں اور ظالم حکمرانوں سے اپنے حقوق چھین کر لیں ۔عوام آئندہ انتخابات میں کراچی سے خیبر تک کرپشن کے تمام بت گرا دیں اور ہمیں دو تہا ئی اکثریت دیں تو ہم ملک کا نظام بدل دیں گے ۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر شدید تنقید کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق لا ہور کے ہر ایک شہری پر سالانہ 35ہزار جبکہ بھکر کے ہر ایک شہری پر سالانہ 9سو روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو تے ہیں ۔

بھکر کے تھانوں میں پو لیس گردی ہو رہی ہے اور تھا نوں میں غریب عوام کیخلاف بے بنیا د مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ہمارے کارکن شہید ہوئے لیکن ان کی شہادت کی ایف آئی آر تک در ج نہیں کی گئی ہم انشاا للہ اس ظلم سے بھی عوام کو نجات دلا ئیں گے ۔بھکر میں جعل سازی کے ذریعے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی بااثر خاندان اپنے قبضے میں کر چکے ہیں اس پر غیر جانبدارانہ کمیشن بنا یا جائے جو اس کی منصفانہ تحقیقات کر ے ۔

بھکر میں تھل میڈیکل کالج کا نعرہ لگا یاگیا جو آج تک نہیں بن سکا ۔بھکر کے 50فیصد سکول بنیادی سہو لیا ت سے محروم ہیں سکولو ں میں مسنگ فیسیلٹیز کے حوالے سے فنڈز بھکر کے ایم این اے ایم پی ایز نے اپنی مرضی سے دوسرے کاموں میں لگا دیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کے صورتحال یہ ہے کہ یہاں پر ڈاکٹرز کی 54آسامیاں خالی پڑی ہیں اور عوام کو یہاں مکمل سہو لیا ت بھی فراہم نہیں کی جارہیں تھل گریٹر کینا ل میں پانی نہیں دیا جا رہا 34ارب کا یہ پر اجیکٹ اب ناکارہ ہو رہا ہے اور زرعی استحصا ل ہو رہا ہے ہماری حکومت آئی تو غریبوں کو 5سے 10ایکڑ اراضی مفت دیں گے ۔

نوجوانوں کو آسان قسطوں پر قرضے فراہم کریں گے ،رہا ئشی پلا ٹس اور مکانا ت دیئے جائیں گے ۔اقتدار میں آتے ہیں پہلے مہینے سے بجلی،پانی اور گیس کے بلوں میں 50فیصد تک ریلیف دیا جائے گا ۔سرکا ری انشورنس پرعلا ج کی سہولیات مفت فراہم کریں گے ۔خواتین کو ہوم انڈسٹری کی سہولت فراہم کریں گے ۔تنخواہوں کے فرق کو بھی ختم کریں گے ۔انہوں نے 25نومبر کوتحصیل دریاخان میں دلیوالہ کے مقام پر دھرنا دینے کا بھی اعلا ن کیا ۔

جلسہ عام میں پاکستان عوامی تحریک ،مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔جلسہ میں مسیحی رہنما جے سالک ،امیدوارضمنی الیکشن پی پی 48دریاخان ملک نذر عباس کہا وڑ ،سابق تحصیل ناظم بھکر ملک امجد علی کہا وڑ ،جمعہ خان رہنما پاکستان عوامی تحریک و دیگر نے شرکت کی اس مو قع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک نذر عباس کہاوڑکی دستار بندی کرائی اورشرکا ء جلسہ سے کہا کہ وہ 29نومبر کو پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار کو کامیا ب کر اکے ظالمانہ نظام کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کمزور اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہوگئی،عوام دوتہائی اکثریت دے دیں نظام بدل دوں گا،عوام ووٹ دیں تو سنی اور شیعہ کو امت محمد میں تسبیح کے دانوں کی طرح پرو دوں گا،ہم معاشرے کو حسینی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں۔بھکر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29نومبر کو دریا خان کا ضمنی الیکشن ہمارا پہلا امتحان ہے،نذر عباس ہمارے امیدوار ہونگے،بھکر سے باقاعدہ سیاسی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے،29نومبر کو دریا خان کا معرکہ فیصلہ کرے گا،غریبوں کی جنگ اس لئے لڑ رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ راضی ہوجائے،بھکر کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،حکمران ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پرندے لاکھوں روپے کا بجٹ کھا جاتے ہیں،غریبوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے،حکمران50کروڑ کی گھڑی پہنے ہیں،جہاں عوام کو سرچھپانے کی جگہ نہیں وہ کفر کا نظام ہے،آج کے حکمران یزید سے بھی زیادہ کرپٹ اور عیاش ہیں،عوام 65سال سے حرام خور اور کرپٹ حکمرانوں کے سامنے ڈر کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں کمزور اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہوچکی ہے،اسلامی معاشرہ وہ ہے جہاں کوئی بھوکا نہ سوئے،دھرنے نے مایوس لوگوں کو ہمت دی اور شعور اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نظام نے کچھ نہیں دیا تو اس کو جلا کر راکھ کردو،انقلاب کا آغاز دریاخان سے کردیا گیا ہے،وڈیروں کے تسلط سے غریبوں کو آزاد کراؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہر ایک کو گھر دوں گا،بجلی گیس کی قیمت آدھی کریں گے،یکساں نظام تعلیم ہو گا اور مفت تعلیم کردیں گے،کسانوں کے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو بھائی بھائی بنا دیں گے،فرقہ واریت اور دہشتگردوں کا خاتمہ کردیں گے،شیعہ سنی کو ایک ملت بنا کر دکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لئے چھوٹے قرضے دیں گے،خواتین کو ان کے حقوق دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھکر میں جعلی ناموں پر بااثر افراد نے زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے،ظالموں نے پورے ملک میں جائیدادیں بناکر رکھی ہیں،عوام دوتہائی اکثریت دے دیں تو نظام بدل دیں گے

متعلقہ عنوان :