آپریشن ضرب عضب پر کسی بھی قسم کے خدشات بے بنیاد ہیں، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، دہشتگردی کا خاتمہ اور آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں میں با عزت واپسی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کہ فخر ہے، بیا ن

پیر 24 نومبر 2014 08:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب پر کسی بھی قسم کے خدشات بے بنیاد ہیں آپریشن میں اہداف کے مطابق پیشرفت جاری ہے ۔ دہشتگردی کا خاتمہ اور آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں میں با عزت واپسی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کہ فخر ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاعنے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ ہے کہ شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے آپریشن کے دوران مسلح افواج نے بے پناہ کامیابیاں اور بے شمار قربانیاں دی ہیں جس پر پور ی قوم انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے آپریشن ضرب عضب کے خلاف پوری قوم متحد ہے آپریشن سے متعلق کسی بھی قسم کے خدشات بے بنیاد ہیں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اہداف کے مطابق پیشرفت جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ تعمیر نو میں بھی مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ، آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ افراد کی اپنے گھروں میں با عزت واپسی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں میں واپسی کے لئے حکومت تما م وسائل بروئے کار لائے گی