وفاقی حکومت جو بھی ر وکاوٹیں کھڑی کرے پی ٹی آئی 30 نومبر کو تاریخی جلسہ کرے گی ، عمران خان ، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز پولیس اور ن لیگ کا مقابلہ کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کے پی کے وزیراعلی پرویز خٹک،شاہ محمودقریشی ،اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اشتہاری قراد دے دیا ہے ۔ حکومت کی دوغلی پالیسی میں پی ٹی آئی نہیں آئے گی۔ 30 نومبر کو پی ٹی آئی کے لاکھوں لوگ آذادی مارچ دھرنے میں آئیں گے کچھ بھی ہواتو ذمہ دار حکومت ہوگی، آذادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

منگل 25 نومبر 2014 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25نومبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آذادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جو بھی ر وکاوٹیں کھڑی کرے پی ٹی آئی 30 نومبر کو تاریخی جلسہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز پولیس اور ن لیگ کا مقابلہ کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کے پی کے وزیراعلی پرویز خٹک،شاہ محمودقریشی ،اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اشتہاری قراد دے دیا ہے ۔

ایک طر ف پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرت پر حکومت کہتی ہے دوسری طرف اسلام آباد کو کنیٹنر لگاکر بند کیا جارہے ۔ حکومت کی دوغلی پالیسی میں پی ٹی آئی نہیں آئے گی۔ 30 نومبر کو پی ٹی آئی کے لاکھوں لوگ آذادی مارچ دھرنے میں آئیں گے کچھ بھی ہواتو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا 30 نومبر کو پی ٹی آئی تاریخی جلسہ کرے گی حکومت جو کچھ بھی کرلے ہر صورت میں حکومت کا مقابلہ کریں گے ، پولیس شیلنگ ہو ۔

آنسو گیس یا کوئی اور ہر حربہ استعمال کیا گیا تو پی ٹی آئی کے ورکرز ہر صورت میں مقابلہ کریں گے ۔پولیس کو آئین و قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے نہ کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے غلط فیصلوں کو مانیں ۔ پی ٹی آئی ظالم کا مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے دھرنے کے 104 دن مکمل ہوگئے ہیں لیکن کپتان نے تھکاوٹ محسوس نہیں کی ۔ گرمیوں میں آئے تھے اب سردیا ں شروع ہو گئی ہیں ۔

30 نومبر کو جو بھی ہوجائے ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ نواز کو دھاندلی کا خوف نہیں ہے تو چار حلقوں کی دوبارہ گنتی اور تصدیق سے کیوں ڈرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے انصاف مانگ رہی ہے لیکن نواز حکومت ہر حربہ استعمال کرکے تحقیقات کروانے سے ڈر رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا پی ٹی آئی ہر صور ت میں 30 نومبر کو تاریخی جلسہ کرے گی چاہے حکومت کنٹینر لگا کر اسلام آباد کو بند کردے ۔

وفاقی حکومت نے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی قیادت کو اشتہاری قرار دلادیا ہے ۔ انہوں نے مسلم لیگ نواز کے درباری پی ٹی آئی پر الزامات لگار ہے ہیں ۔ جہانگیر خان ترین پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے رکن تھے ۔ پی ٹی آئی نے ملک کو نہیں لوٹا جس طر ح آصف علی زرداری اور شریف برادران نے ملک کا خزانہ لوٹ کر یبر ون ممالک میں پیسے بھیجے ۔ پی ٹی آئی ظالم نظام کا ہر صورت میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور 30 نومبر کو تاریخی جلسہ ہوگااگر کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ دار ی حکومت پر ہوگی۔