نواز شریف کی سری لنکا ومالدیپ کے صدور اور بنگلہ دیش ، نیپال ،بھوٹان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں،جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 27 نومبر 2014 08:56

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کٹھمنڈو میں سری لنکا اورمالدیپ کے صدور جبکہ بنگلہ دیش اور نیپال کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں جن میں جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق جبکہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سارک سربراہ اجلاس کے موقع پر نیپال کے صدر عبدالله یامین کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ اسلامی ممالک ہیں مالدیپ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں ‘ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات میں بھی پاک بنگلہ دیش تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیپال کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘ سری لنکن صدر راجا پاکسے سے بھی ملاقات جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اور بھوٹان کے وزیراعظم کشرنگ تابگے کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کے روز کٹھمنڈو میں بھوٹانی وزیراعظم نے میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک بھوٹان تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تجارت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔