کو ئٹہ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا پولیو ٹیم پر حملہ ،3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ، 3 زخمی، 9خواتین اور1مرد پر مشتمل ٹیم کو سریاب کے علاقے گنج بکرامنڈ ی مینگل آباد کے قریب نشانہ بنایا گیا ، حملہ آور موقع سے فرار ، انسانی جانوں کاضیاع قابل افسوس ہے اورہم اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اکبرحسین درا نی

جمعرات 27 نومبر 2014 08:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2014ء) صو با ئی دا ر الحکومت کو ئٹہ میں نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سوا ر و ں نے پو لیو مہم پر جا نے والی ٹیم کی گا ڑ ی پر فا ئرنگ کر کے 3خوا تین سمیت 4افرا د کو قتل اور 3خوا تین کو ز خمی کر کے فرا ر ہو گئے تفصیلا ت کے مطا بق صو با ئی دا رالحکومت کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے 8اضلا ع میں پو لیو مہم کے تیسر ے ر و ز کو ئٹہ کے نوا حی علا قے بکر ا منڈ ی اور گر د و نو اح میں پو لیو کے قطر ے پلا نے کے لئے 9خوا تین اور1مر د پر مشتمل ٹیم گا ڑ ی میں جا ر ہی تھی کہ سر یا ب کے علا قے گنج بکر ا منڈ ی مینگل آ با د کے قریب 2نا معلو م مو ٹرسائیکل سوا ر و ں مذ کو ر ہ گا ڑ ی کو ر کنے کا ا شا ر ہ دیااور گا ڑ ی پرفا ئر نگ کر دی جس سے گا ڑ ی کی ا گلی سیٹ پر بیٹھا ہوا اعجا ز مو قع پر ہلا ک ہو گیا جس کے بعد ڈ ر ا ئیو ر گا ڑ ی چھو ڑ کرفرا ر ہو گیا نا معلو م حملہ آ و ر و ں نے گا ڑی میں سوار خوا تین پر اند ھا دھند فا ئرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں حمید ہ بی بی ثا نیہ بی بی اور حمید ہ بی بی مو قع پر جا ں بحق جبکہ ر و بی بی بی، فر ید ہ بی بی اور سلمیٰ بی بی شد ید ز خمی ہو گئی حملہ آ ور مو قع سے فرا ر ہو نے میں کا میاب ہو گئے و ا قع کی اطلا ع ملنے پر پو لیس فر نٹےئر کو ر اور ر یسکیو ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئی جنہو ں نے ز خمیو ں اور نعشو ں کو تحو یل میں لے کر ہسپتا ل پہنچا دیا وا قع کی اطلا ع ملنے پر سیکر ٹر ی دا خلہ کیپٹن ( ر ) اکبر حسین درا نی، سیکر ٹر ی صحت ار شد حسین بگٹی ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈا کڑ شیر احمد سا تکز ئی ایس ایس پی کو ئٹہ آپر یشن اعتز ا ز احمد گو را یہ ایس پی سر یا ب سر کل عمرا ن قر یشی ہسپتال پہنچ گئے جنہو ں نے بتا یا کہ پو لیو ور کر و ں کی ٹیم بکر ا منڈ ی کی جا نب جا رہی تھی کہ 2نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سوا ر و ں نے فا ئرنگ کر دی 3خوا تین سمیت 4ہلا ک اور 3خو اتین ز خمی ہو گئیں ز خمیو ں میں سے 2زخمی ہسپتا ل منتقل ہو نے کے بعد دم توڑ گئے نعشو ں کو ضر و ر ی کا ر وا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کر دیا گیا واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاصو با ئی سیکر ٹر ی اکبرحسین درا نی نے کہاہے کہ پولیوورکرز پرحملے میں انسانی جانوں کاضیا ع افسوسناک ہے امن دشمن عناصرمعاشرے کواپاہج بنانے کیلئے ایسے عوامل سرانجام دے رہے ہیں مشرقی بائی پاس مینگل آبادکے قریب پولیوورکرز پرحملے کے واقعہ کے بعد ہسپتال میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیوورکرز کی سیکورٹی کاہرپہلوسے جائزہ لیاجاتاہے تاہم مینگل آباد میں جوواقعہ رونماہواہے ان انسانی جانوں کاضیاع قابل افسوس ہے اورہم اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیوورکرز پرحملے کے واقعہ کاہرپہلوسے جائزہ لیاجائیگا اوراس میں اگرکہی بھی ناقص سیکورٹی کے شواہد ملے تواس کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائینگے واقعہ کے بعد مذکورہ حلقے میں پولیومہم معطل کردی گئی ہے تاہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت جہاں کہی بھی پولیومہم جاری ہے وہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں اورزخمیوں کوہرقسم کی طبی امداد دی جائے گی پولیو ورکرز پرحملہ کر نے والے ملزمان موٹر سایئکل پر سوار تھے انہو ں نے کہا کہ پولیو ورکرز بغیر سیکورٹی کے کیسے جارہے تھے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے کیو نکہ تما م پو لیو ٹیمو ں کو سیکو رٹی فرا ہم کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :