وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں ملک کا اصولی موقف اجاگر کیا،طارق فاطمی ،بھارت سے مذاکرات وہیں سے بحال ہونے چاہیے جہاں معطل ہوئے تھے، مشیر وزیر اعظم

جمعہ 28 نومبر 2014 09:13

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2014ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کو وہیں سے بحال کیاجاناچاہیے جہاں سے اس عمل کو معطل کیاگیا تھا، وزیراعظم نوازشریف نے سارک سربراہ کانفرنس میں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اس فورم پر اٹھائے گئے تمام امور پرملک کے اصولی موقف کو اجاگر کیا۔کھٹمنڈو میں سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد قومی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون عرفان صدیقی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

طارق فاطمی نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کو وہیں سے بحال کیاجاناچاہیے جہاں سے اس عمل کو معطل کیاگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ سربراہ اجلاس کے شرکاء نے علاقائی روابط کے فروغ سے متعلق وزیراعظم کے وڑن کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رکن ممالک کے درمیان سڑک اور ریل کے رابطوں کے قیام کے معاہدے کے بارے میں سارک کا وزارتی اجلاس آئندہ تین ماہ میں ہوگا۔اس موقع پر عرفان صدیقی نے کہاکہ سربراہ اجلاس پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان گرم جوشی سے مصافحے کے ساتھ ایک خوشگوار ماحول ختم ہوا۔انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان مصافحے پرشرکا کے اظہارمسرت سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :