پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے افغان حکومت کوملافضل اللہ بارے اہم معلومات حوالے کرنے کے بعدافغان صدراشرف غنی نے کارروائی کی ہدایت کردی

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء)پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے افغان حکومت کوملافضل اللہ بارے اہم معلومات حوالے کرنے کے بعدافغان صدراشرف غنی نے کارروائی کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی عسکری قیادت نے کالعدم تحریک طالبان کے راہنماملافضل اللہ بارے اہم معلومات افغان حکومت کے حوالے کردی ہیں اورافغان حکومت کوبتایاگیاہے کہ ملافضل اللہ مشرقی افغانستان کی خفیہ پناہ گاہوں میں چھپاہواہے جس کے بعدافغان صدرنے فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے افغان فورسزکوملافضل اللہ کوگرفتارکرکے پاکستان کے حوالے کرنے کاحکم دیدیاہے

متعلقہ عنوان :