حکومت ،تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس میں اہم پیشرفت ،جلد خوشخبری کا امکان ،آئندہ ہفتے سے قبل جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ ہوجائے گا، اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو ،کوشش ہے ملکی مفاد کو سا منے کھتے ہوئے مذاکرات کو جلد حتمی نتیجے تک پہنچائیں ، شاہ محمود قریشی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹٰوں کا اجلاس، ٹرم آف ریفرنس سمیت کئی امور پر پیشرفت، بات چیت کا عمل بلا تعطل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب آچکے ہیں اور اگلے ہفتے تک مذاکرات مکمل کرکے کسی فیصلے پر پہنچنے کی کوشش ہوگی۔

اسلام آباد میں حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہاں سے بات ٹوٹی تھی وہیں سے مذاکرات ہوئے اور جو ماضی میں چیزیں طے ہوئی تھیں اس پر اتفاق ہوا جب کہ ٹرم آف ریفرنس پر بھی خاطر خواہ پیشرف ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے مذاکرات کو جلد حتمی نتیجے تک پہنچائیں اور امید ہے کہ اگلے ہفتے تک معاہدے سے متعلق اچھی خبر دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جہاں سے بات ٹوٹی تھی وہیں سے مذاکرات ہوئے اور جو ماضی میں چیزیں طے ہوئی تھیں اس پر اتفاق ہوا جب کہ ٹرم آف ریفرنس پر بھی خاطر خواہ پیشرف ہوئی ۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں آج تک جو پیشرفت ہوئی ہے اس پر دونوں پارٹیوں کی قیادت کو بریف کیا جائے گا، معاملے کے حل کے لئے تحریک انصاف بھرپور تعاون کر رہی ہے جس کی بدولت معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب آچکے ہیں اور اگلے ہفتے تک مذاکرات مکمل کرکے کسی فیصلے پر پہنچنے کی کوشش ہوگی جب کہ آئندہ ہفتے سے قبل جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں قانون کے مطابق ججز کے علاوہ کوئی شامل نہیں ہوسکتا تاہم کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ جس کو چاہے شامل کرے۔ پی ٹی آئی کے رہمنا جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر قائم کیے گئے سیاسی مقدمات کے حوالے سے حکومت کو فہرست دے دی ہے۔اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر آنے والے اعجاز چوہدری کو انتقام کا نشانہ بنانے کے حوالے سے حکومت سے بات چیت ہوئی ہے۔جلد ہی اس پر پیش رفت ہوگی۔اور آئیندہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے۔