پشاور میں بزدلانہ حملے سے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم کا عزم مزید مستحکم ہو اہے،ممنون حسین ، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات سٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل ہوچکے ہیں،دونوں ممالک کی نئی حکومتوں نے دوطرفہ ایجنڈے میں اقتصادی شراکت داری کو مرکزی حیثیت دی جس سے تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں انقلاب برپا ہو جائے گا، سانحہ پشاور جیسے المناک واقعات دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کمزور نہیں کر سکتے۔ صدر کا پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب ”دی گورننس آف چائنہ“ کی تقریب رونمائی سے خطاب

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پشاور میں بزدلانہ حملے سے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم کا عزم مزید مستحکم ہو اہے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات سٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل ہوچکے ہیں،دونوں ممالک کی نئی حکومتوں نے دوطرفہ ایجنڈے میں اقتصادی شراکت داری کو مرکزی حیثیت دی جس سے تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں انقلاب برپا ہو جائے گا، سانحہ پشاور جیسے المناک واقعات دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کمزور نہیں کر سکتے۔

وہ جمعہ کو پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب ”دی گورننس آف چائنہ“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ چن فنگ شیانگ، پاکستان میں چین کے سفیر سن وائیدونگ، پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی خطاب کیا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات سٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل ہوچکے ہیں،دونوں ممالک کی نئی حکومتوں نے دوطرفہ ایجنڈے میں اقتصادی شراکت داری کو مرکزی حیثیت دی جس سے تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں انقلاب برپا ہو جائے گا، سانحہ پشاور جیسے المناک واقعات دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے عزم کمزور نہیں کر سکتے صدر نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے سے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم کا عزم مزید مستحکم ہو اہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے منطقی انجام تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔