پاکستان باضابطہ طور پر سرن کا ایسوسی ایٹ رکن بن گیا ، وزیر اعظم کا غیر مقد ا، پاکستان میں سائنس کی ترقی میں اہم سنگ میل قرار

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء )پاکستان ایٹمی تحقیق کی یورپی تنظیم سرن کا باضابطہ ایسوسی ایٹ رکن بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رالف ڈائٹر اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انصرپرویزنے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے۔وزیراعظم نوازشریف نے اس اقدام کو پاکستان میں سائنس کی ترقی میں اہم سنگ میل قراردیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی سائنسدانوں سے کہا ہے کہ سرن کی ایسوسی ایٹ رکنیت پاکستان کا مقصد نہیں بلکہ یہ سائنس اورانجینئرنگ پرمبنی علوم اور مہارت کے حصول کا ذریعہ ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اس رکنیت سے ہمارے صنعتکاروں اور تاجروں کو ایک موقع ملا ہے اور کمپنیاں اب اس تنظیم کے تحت تعمیر اورانجینئرنگ کے کاموں میں شرکت کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ میری حکومت نے عوام کی ترقی وخوشحالی کا تہیہ کررکھا ہے اور یہ مقصد صرف سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم اور ترقی کے ذریعے حال کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور سرن کے درمیان تعاون سے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں ہمارے نوجوانوں کیلئے نئی راہیں کھلیں گی اوروہ اب تنظیم کی جدید مہارت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :