شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون طیارے کا گھر پر حملہ،6 ہلاک،3 زخمی،گھر مکمل طور پر تباہ،مرنیو الوں میں گل بہادر گروپ کا کمانڈر مصطفی بھی شامل

اتوار 21 دسمبر 2014 09:43

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملے کے نتیجے میں گل بہادر گروپ کاکمانڈر مصطفیٰ سمیت 6 افراد ہلاک اور3 زخمی جبکہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے لواڑ منڈی میں جاسوس طیارے نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر کے اندر شرپسندوں کی موجودگی پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

اس میزائل حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر سے لاشوں کو نکالا تو لاشیں بری طرح مسخ ہو چکی تھیں اور ان کی شناخت نہ ہو سکی ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں گل بہادر گروپ کا اہم کمانڈر مصطفیٰ بھی شامل ہے جو دہشت گردوں کی تربیت کے حوالہ سے خاص اہمیت رکھتا تھا اور پاکستانی سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔