ملافضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق خبریں افواہوں پر مبنی ہیں، ترجمان پاک فوج،حقائق سامنے آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا،مصدقہ اطلاعات آنے کے بعد عوام کو آگاہ کیا جائے گا،میجرجنرل عاصم باجوہ

اتوار 21 دسمبر 2014 09:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق افواہوں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسے پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں افغان سرزمین پر ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ اس خبر کے حوالے سے وزارت دفاع کے ٹوئٹر پیغام کو بنیاد بنایاگیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجودہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری حالیہ آپریشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اور حقائق سامنے آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات آنے کے بعد عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :