زکی الرحمن لکھوی کی رہائی کسی بھی قیمت بھارت کیلئے قابل قبول نہیں ، بھارتی وزیر داخلہ ،جمو ں کشمیر سمیت ملک بھر میں دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ موجود ہے ،فوج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنا ہوگا،راجناتھ سنگھ کا اجلا س سے خطاب

جمعرات 1 جنوری 2015 08:53

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ رواں ماہ دہشتگرد کسی بھی وقت ملک بھر میں اپنی موجودگی کا احساس دلا سکتے ہیں ۔ فوج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنا ہوگا ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کسی بھی قیمت پر بھارت کیلئے قابل قبول نہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نئی دہلی میں سکیورٹی سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں فوج کے تینوں کمانوں کے سربراہان کے افسران بھی موجود تھے وزیر داخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پورے ملک میں سکیورٹی الرٹ رکھا گیا ہے فوج کے ساتھ ساتھ سکیورٹی ایجنسیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی سکیورٹی میں کوتاہی نہ کریں کیونکہ دہشتگرد ان کی کوتاہی کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں تاکہ ان کا ہدف پورا ہوسکے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان کو بھی ہدایت دی ہے آپس میں کمیونیکیشن کا بھرپور مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سمیت تمام ریاستوں کی حکومتوں کو آئندہ چند روز میں اس سلسلے میں باضابطہ ایڈوائزری بھی جاری کردی جائے گی تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زکی الرحمن لکھوی کی رہائی ناقابل قبول ہے کیونکہ بھارت نے ممبئی حملوں میں اس کے کلیدی رول کی تصدیق بھی کی ہے اور اس تصدیق کو دیکھتے ہوئے پاکستان کیلئے کوئی جواز نہیں کہ وہ لکھوی کو آزاد کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے کوئی جواز نہیں کہ وہ لکھوی کو آزادی کرے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر کو بھارت نے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے لہذا کسی بھی قیمت پر لکھوی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا ہے بھارتی وزیر داخلہ نے اس موقع پر بوڈو نواز حملہ آوروں کی طرف سے دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :