بھارتی فوج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ کا سلسلہ بدستو ر جا ری،پنجاب رینجرز کی بھی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی گنیں خاموش،دھو کے با زی سے شہید کیے گئے پنجاب رینجرز کے دو جو انو ں کی رینجرز ہیڈکوارٹرز شکر گڑھ ونگ میں ادا ،سیکرٹری کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر وسیم بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز شکر گڑھ کرنل عاصم کی شرکت

جمعہ 2 جنوری 2015 09:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء )بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر شکر گڑھ سیکٹرمیں رات بھر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پنجاب رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی فائرنگ اور گولوں کا منہ توڑ جواب دیا ۔ گزشتہ روز شہید ہونے والے دونوں رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ رینجر ہیڈکواٹر میں ادا کرکے ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب رینجرز کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے لیکر صبح تک ورکنگ باؤنڈری شکر گڑھ میں بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز فلیگ میٹنگ کے بہانے بھارت کی طرف سے پاکستان پنجاب رینجرز کو میٹنگ میں شرکت کیلئے دعوت دی مگر جونہی دونوں رینجرز اہلکار فلیگ میٹنگ میں شرکت کیلئے بارڈر پر پہنچے تو بھارتی سکیورٹی فورسز نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ان کو شہید کردیا جن کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈکوارٹرز شکر گڑھ ونگ میں ادا کی گئی جس میں سیکرٹری کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر وسیم بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز شکر گڑھ کرنل عاصم نے بھی شرکت کی جس کے بعد دونوں اہلکاروں کی جسد خاکی آبائی گاؤں روانہ کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :