بھارت اور پاکستان کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ، فہرستوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے معاہدے کے تحت کیا گیا‘ ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 2 جنوری 2015 09:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء) بھارت اور پاکستان نے دوطرفہ معاہدے کے تحت اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کو حملوں کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کیخلاف حملے روکنے کے معاہدے کے تحت اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اس فہرست کا 24 ویں مرتبہ تبادلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 31 دسمبر 1988ء کو یہ معاہدہ طے پایا تھا اور 27 جنوری 1991ء کو نافذالعمل ہوا تھا۔ پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :