چین کی جانب سے پاکستان کو نئے سال میں بڑا تحفہ ملنے کا امکان ،تین ذی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل ہوں گے، جس سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائیگی، پاکستان کی روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنے میں دلچسپی

جمعہ 2 جنوری 2015 09:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)پاکستان کو دیرینہ دوست چین سے نئے سال میں بڑاتحفہ ملنے کاامکان ہے۔ اس سال تین ذی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل ہوں گے، ا س سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائیگی۔ میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کے ذی ٹین نامی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

اینٹی ٹینک جنگی ہیلی کاپٹر ذی ٹین ریڈار میں آئے بغیر دشمن کے علاقے میں تین سے چار کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذی ٹین فضا سے فضا میں اور فضا سے زمین میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی چین سے چند ذی نائن ہیلی کاپٹر خرید چکا ہے۔ ذی ٹین کے پاک آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھ جائیگی۔ اس سے قبل پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں بڑے پیمانے پر جنگی ہیلی کاپٹرز کوبرا کا نہایت موثر استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنے میں دلچسپی رکھتاہے۔

متعلقہ عنوان :