استنبول میں صدارتی محل پر مسلح شخص کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 2 جنوری 2015 09:44

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)ترکی کے شہر استنبول میں صدارتی محل پر مسلح شخص کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں مسلح شخص نے جمعرات کی شام صدارتی محل میں فائرنگ کی اور ایک دستی بم بھی پھینکا جو کہ پھٹ نہ سکا،واقع کے بعد ٹرک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،واقع میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے

متعلقہ عنوان :