مجھ طعنہ دیا جاتا ہے کہ میں ”ون سیٹر“ ہوں، اکثریت رکھنے والے اسمبلی میں آنا پسند نہیں کرتے ، شیخ رشید ، ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ، سانحہ پشاور کی وجہ سے پوری قوم سوگوار ہے ، حکومتی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ حکومتی بینچوں پر صرف 27ارکان بیٹھے ہوئے ہیں، پریس کانفرنس

جمعہ 2 جنوری 2015 09:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ، سانحہ پشاور کی وجہ سے پوری قوم سوگوار ہے ، حکومتی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ حکومتی بینچوں پر صرف 27ارکان بیٹھے ہوئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے قوم نے خلوص اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے دوسری جانب حکومت غیر سنجیدہ ہے اور قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی بینچوں پر صرف 27ارکان بیٹھے ہیں ۔ حکومت ان اسمبلیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے فیصلے باہر سے بیٹھے ہوئے لوگ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھ طعنہ دیا جاتا ہے کہ میں ”ون سیٹر“ ہوں جبکہ اکثریت رکھنے والے اسمبلی میں آنا پسند نہیں کرتے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ایک طرف چھ روپے کمی کااعلان کرکے دوسری جانب جی ایس ٹی ٹیکس کو چوبیس فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کی سوچ کا پیٹرن نقصان دہ ہے ساری دنیا میں امن کی بات ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب تلخلیاں پیدا کی جارہی ہیں مجھے ڈر ہے کہ آنے والے دنوں میں افغانستان کا رویہ بھی نہ بدل جائے ۔

متعلقہ عنوان :