حکومت تحریک انصاف کے مطالبات کے مطابق جوڈیشل کمیشن تشکیل کرنے کیلئے رضامند،اتوارتک معاملہ حل ہونے کاامکان

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء)تحریک انصاف کواسمبلی میں لانے کیلئے حکومت تحریک انصاف کے مطالبات کے مطابق جوڈیشل کمیشن تشکیل کرنے کیلئے رضامندہوگئی ہے ،اتوارتک معاملہ حل ہونے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک ا نصاف جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعدہی اسمبلی میں آنے کافیصلہ کررکھاہے اورحکومت چاہتی ہے کہ آئینی ترمیم پرووٹنگ سے قبل تحریک انصاف اسمبلی میں آئے اس مقصدکیلئے حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تحریک انصاف کے مطالبات کے مطابق کردی جائے تاکہ پیرکے روزپی ٹی آئی آئینی ترمیم کے وقت اسمبلی میں موجوداورقوی امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ آج رات تااتوارکی شام تک حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاجائے گااورجوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی کردی جائے گی

متعلقہ عنوان :