دہشت گردی کیخلاف حکومت کے ہر اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،شاہ محمود قریشی ،جوڈیشل کمیشن اور ہمارے تحفظات کے ختم نہ ہونے تک اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہر اقدام کی مکمل حمایت کر تی ہے تاہم جوڈیشیل کمیشن اور ہمارے تحفظات کے ختم نہ ہونے تک ہم اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم ہاؤس میں اے پی سی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے کے د وران کیا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سانحہ پشاؤر کے بعد حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر موقع پر مکمل تعاؤن کیامگر حکومت کا رویہ مایوس کن رہا اور ہمیں دھوکے دئیے گئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے بلائے جانے والے تمام پارلیمانی اجلاسو ں میں شرکت کیااور آج کے اجلاس میں طویل بحث کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اس بل پر متفق ہوگئیں انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اگر فوجی عدالتیں قائم کی گئیں تو اس کو عدالتوں میں چیلنج کر دیا جائیگا جس کے بعد آئینی اور قانونی ماہرین کے طویل مشاؤرت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میںآ ئین میں ترمیم کی جائے گی ہمارا یہ نکتہ نظر تھا کہ سب کچھ آئین کے دائر ہ کار میں کیا جائے پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی اتفاق رائے کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ہمارے جوڈیشیل کمیشن پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور جب تک ہمارے تحفظات دور نہ کئے جائیں تو اس وقت تک ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :