پاکستان کو اس کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، بھارتی وزیر داخلہ ،ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان حقائق کے منافی ہے ، راجناتھ سنگھ

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:18

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی ملک بھارت کی طرف بری آنکھ سے دیکھے گا اس کو سخت جواب دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسا جواب دیا جائیگا جو اس کے گمان میں بھی نہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے کسی بھی ملک کو کرارا جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں جو ہمارے ملک کی طرف بری آنکھ ڈالے گا راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے جوان پوری قوت کے ساتھ اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں ۔

انہوں نے پاکستان کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائیہ ملک کو ایسی کوئی حرکت نہیں کرنی چاہیے جس کا اس کو خمیازہ اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سیز فائر خلاف ورزیوں کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی خلاف ورزیوں اور گولی باری کے واقعات کے سلسلے میں متعلقہ حکام کی سطح پر رابطہ رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :