فلم ”پی کے“ کے اداکار عامر خان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء )بھارتی باکس آفس پر بزنس میں تمام فلموں کو پیچھے چھوڑنے والی فلم ”پی کے“ کے ہیرو عامر خان اور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راجکمار ہیرانی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”پی کے“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عامر خان اور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راجکمار ہیرانی کے خلاف مقدمہ جے پورے کے بجاج نگر تھانے میں ایک شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اس نے موٴقف اختیار کیا کہ فلم میں بھارتی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر مذہبی جذبات بھڑکائے گئے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دی گئی اس لئے عامر خان اور راجکمار ہیرانی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :