فیصل آبادمیں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی ذمہ داری راناثناء اللہ پرعائدہوتی ہے،رانا افضل،ن لیگ کی قیادت سابق صوبائی وزیر کوبچانے کیلئے رکاوٹ نہیں بنے گی،راناثناء اللہ کوبھی فوج نے لیڈربنایاتھا،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 3 جنوری 2015 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ومسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راناافضل نے کہاہے کہ فیصل آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کی ذمہ داری سابق وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ پرعائدہوتی ہے ،ن لیگ کی قیادت راناثناء اللہ کوبچانے کیلئے رکاوٹ نہیں بنے گی ،راناثناء اللہ کوبھی فوج نے لیڈربنایاتھا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیصل آبادکے واقعہ میں پی ٹی آئی کے کارکن شہیدہوا،جس کی ایف آئی آربھی درج ہوچکی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ سب کومعلوم ہے ،راناثناء اللہ کوبھی فوج نے لیڈربنایاتھا،ن لیگ کی قیادت راناثناء اللہ کوبچانے کیلئے قانون میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،فیصل آبادمیں پولیس کانظام انتہائی بگڑچکاہے ،جس کی وجہ سے فیصل آبادمیں پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت ہوئی ہے ،فیصل آبادمیں پولیس کانظام ٹھیک ہوتاتویہ واقعہ رونمانہ ہوتا۔

(جاری ہے)

جب ان سے سوال کیاگیاکہ آپ راناثناء اللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجودہوتے ہیں توانہوں نے کہاکہ پارٹی پالیسی کاہے جس کی وجہ سے پریس کانفرنس میں بیٹھناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ آئین وقانون کے مطابق اورہمیشہ سچ بات کہوں گاچاہے وہ راناثناء اللہ کے متعلق ہویاکسی اورلیڈرکے خلاف ہوگی