ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، بطور منیجر پہلے دن پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات،امید ہے کہ بورڈ اور کھلاڑی پہلے کی طرح ان سے تعاون کریں گے اور وہ بھی تمام کرکٹرز سے مل کر ہی نظم و ضبط قائم کریں گے، نوید اکرم چیمہ ،ٹیم کا اعلان سات جنوری کو ہیگ جب دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ سے پہلے چار پانچ روز کا تربیتی کیمپ لگایا جا سکتا ہے، سبحان احمد

ہفتہ 3 جنوری 2015 09:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء )پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ قذافی اسٹیدیم لاہور میں نوید اکرم چیمہ نے بطور منیجر پہلے دن چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ بورڈ اور کھلاڑی پہلے کی طرح ان سے تعاون کریں گے اور وہ بھی تمام کرکٹرز سے مل کر ہی نظم و ضبط قائم کریں گے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ ٹیم کا اعلان سات جنوری کو ہیگ جب کہ دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ سے پہلے چار پانچ روز کا تربیتی کیمپ لگایا جا سکتا ہے۔ پی سی بی زرائع کے مطابق قومی ٹیم کا ٹریینگ کیمپ سولہ جنوری کو متوقع ہے جب کہ کھلاڑی بیس جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کے لیئے روانہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :