عمرا ن خان کا استعفے واپس لینے سے انکار، حکومت ایک بار پھراپنے موقف سے انحراف کررہی ہے، چیئرمین تحریک انصاف

اتوار 4 جنوری 2015 10:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیگرپارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے قومی اسمبلی میں واپس آنے کے بار بار مطالبے پر اسلام آباد میں منعقدہ اے پی سی کے اختتام سے قبل ہی اٹھ کرچلے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی ذرائع کے کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق اے پی سی میں شریک تمام پارلیمانی رہنماؤں نے عمران خان سے قومی اسمبلی میں واپس آنے کی درخواست کی اور باربارزور دیاکہ وہ قومی مفادکے معاملے پرہونیوالی قانون سازی میں حصہ لینے کے لئے استعفے واپس لیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاورکے بعدقومی اتفاق رائے کے لئے انھوں نے اپنا احتجاج اور دھرنا ختم کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگایا لیکن حکومت کی طرف سے ہمیں جویقین دہانیاں کرائی گئی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں اور حکومت ایک بار پھران سے انحراف کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی کانفرنس جاری تھی کہ عمران خان اٹھ کر چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :