سوات مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار 4 جنوری 2015 10:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء) سوات مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ری ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی دس کلومیٹر تھی ‘ زلزلے کی شدت اتنی تھی کہ لوگ گھروں سے باہر آگئے‘ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :