ملتان: میپکو نے گھریلو صارف کو 20 کروڑ کا بجلی کا بل بھیج دیا ، صرف 94 یونٹ استعمال کئے ہیں اور بجلی کا بل کروڑوں میں بھیجا گیا ہے،صارف محمدمسرور

اتوار 4 جنوری 2015 10:27

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء ) ملتان میں گھریلو صارف کو 20 کروڑ کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا ۔ ایکسین میپکو نے بل کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا ۔ پیر کو درست کرکے بھیجا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں حسن آباد کے رہائشی بجلی کے صارف محمد مسرور کو میپکو نے بیس کروڑ بیس لاکھ پچیس ہزار 954روپے کا بل بھیج دیا ہے صارف محمد مسرور کا کہنا ہے کہ اس نے صرف 94 یونٹ استعمال کئے ہیں اور بجلی کا بل کروڑوں میں بھیجا گیا ہے ایکسین میپکو کا کہنا ہے کہ محمد مسرور کا بل کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے آیا ہے پیر کو بل درست کرکے بھیجا جائے گا

متعلقہ عنوان :