خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا لیڈیز پولیس کی وردی تبدیل کر دی

اتوار 4 جنوری 2015 10:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا لیڈیز پولیس کی وردی تبدیل کر دی ہے ۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا لیڈیز پولیس نیلے رنگ کی وردی استعمال کرتی تھی ۔ لیڈیز پولیس کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر تھی ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور ، ابیٹ آباد میں وویمن پولیس سٹیشن کے قیام کے باوجودکوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اس سے قبل زیادہ تر لیڈیز پولیس افسرا ن کے گھروں میں کام کرتی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم نئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواکے احکامات کی روشنی میں لیڈیز پولیس کی نیلی وردی تبدیل کر دی ہیں۔ لیڈیز پولیس بھی مرد پولیس کی طرح کالے رنگ کی قمیض اور خاکی کلر کی شلوار پہنیں گی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈیز پولیس کو اپنے ذاتی کاموں کے لئے استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایات کی ہے ۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر اب تک بارہ سے زائد لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :