پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر کراچی سے پشاور روانہ، مسافروں کا شدید احتجاج

اتوار 4 جنوری 2015 10:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 350 مسافروں کو لئے بغیر پشاور کیلئے روانہ ہوگئی‘ مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پر شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز کراچی میں پی آئی اے نے ایک اور بہت بڑا کارنام سرانجام دے دیا‘ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو کراچی سے پشاور کیلئے پرواز پی کے 350 کے ساڑھے بارہ بجے دن کے ٹکٹ جاری کئے گئے لیکن مذکورہ پرواز کو صبح 9 بجے بغیر مسافروں کے روانہ کردیا گیا۔ جب مسافر ٹکٹ لے کر ایئرپورٹ پر 11 بجے پہنچے تو ”باکمال لوگ‘ لاجواب سروس“ کی دعویدار ایئرلائن خالی جہاز لے کر جاچکی تھی جس پر مسافروں نے کراچی ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔