عسکری تنظیموں کیخلاف پاکستانی اقدامات بارے امریکی وزیر خارجہ کا بیان ناقابل قبول ہے‘ بھارت،دہشت گردی کی تمام اقسام بری ہیں ‘ بھارتی وزیر دفاع منوہر یار لیکار

منگل 6 جنوری 2015 09:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء) بھارت نے عسکر ی تنظیموں کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سرائے جانے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام بری ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر یار لیکار نے کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ دہشت گردی بھارت میں فروغ نہیں پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی یا بری دہشت گردی کی بات نہیں کررہے بلکہ دہشت گردی تمام اقسام بری ہیں۔