بھارتی حدود میں تباہ ہونے والی کشتی کا معمہ حل ہوگیا، تباہ ہونے والی کشتی کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے یعقوب ملاح کی ہے،بھارتی اخبارکا دعویٰ

منگل 6 جنوری 2015 09:37

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)بھارتی حدود میں تباہ ہونے والی کشتی کا معمہ حل ہوگیا‘ کشتی کا نام قلندر تھا جوکہ کراچی کے علاقے لیاری کے ایک ملاح کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والی کشتی کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے یعقوب ملاح کی ہے جبکہ دیگر دو افراد میں یاسین ابراہیم اور دھوبی شامل ہیں۔ کشتی گوادر سے کھجور اور منشیات لے کر روانہ ہوئی تھی۔ دوسری جانب تباہ ہونے والی کشتی کے ملاح یعقوب کی والدہ عائشہ کا کہنا ہے کہ کشتی بارے سنا ہے لیکن اسے اپنے بیٹے یعقوب کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :