استنبول،خاتون بمبار کا پولیس اسٹیشن پر حملہ ،دو پولیس اہلکار زخمی ،ایک کی حالت تشویش ناک

بدھ 7 جنوری 2015 09:37

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)ترکی کے شہر استنبول میں ایک خاتون خودکش بمبار نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے لیکن اس میں وہ خود ہی ماری گئی ہے اور متعدد پولیس افسر زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون بمبار نے منگل کی شام استنبول کے تاریخی علاقے سلطان احمد میں پولیس تھانے میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

نے دھماکے میں دو پولیس افسروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ان میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

استنبول کے گورنر واصف شاہین نے ترک ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ''اس عورت نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد اہلکاروں کو انگریزی میں بتایا کہ اس کا پرس گم ہوگیا ہے۔اس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا''۔سی این این ترک کے ایک رپورٹر کا کہنا ہے کہ پولیس کا حملہ آور عورت کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جبکہ این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے دستی بم سے دھماکا کیا ہے۔ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں پولیس کو شاہراہوں کو سیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :