ابھی ہم نے نام لینے شروع نہیں کئے، دو پارٹیوں کا نا آنا پھوٹ کا شروع ہونا ہے، طاہر مشہدی

بدھ 7 جنوری 2015 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)سینٹ میں 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کا ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر کرنل طاہر مشہدی نے کہا کہ دنیا کی بہترین فوج اور پاکستانی قوم ‘ سیاسی قوتیں سب اس وقت دہشت گردوں کے خلاف ایک صف پر کھڑے ہیں اور ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ ہمارے فوج کے دس ہزار جوان شہید ہوئے‘ بچو ں کومار کر دہشت گردوں نے ہماری غیرت کو للکارا ہے ابھی ہم نے نام لینے شروع نہیں کئے، شروع کرنے سے پہلے ان دہشت گردوں کے جن میں لشکر جھنگوی ‘ سپاہ صحابہ‘ طالبان کا نام لیں گے ‘ دو پارٹیوں کا نہ آنا پھوٹ کا شروع ہونا ہے اس وقت ہم پاکستانی عوام پاک فوج کو سپورٹ کریں گے۔