افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے، صوبائی جج سمیت کم از کم سات افراد ہلاک

جمعرات 8 جنوری 2015 08:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)افغانستان کے متعدد مقامات پر عسکریت پسند گروہ طالبان نے حملے کیے جن میں ایک صوبائی جج سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں محمد الحسن ہلاک اور ان کی دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ادھر بغلان صوبے میں بدھ کے روز ایک تعمیراتی کمپنی کے مزدوروں پر ہونے والے حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق خوست صوبے میں بھی تین خودکش بمباروں نے ایک پولیس اکیڈمی پر حملہ کیا۔ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ دیگر دو پولیس کی گولیاں کا نشانہ بن کر مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :