پٹواری کلچر سے متاثرہ بہاولپور کے فدام حسین کی وزیراعظم سیکرٹریٹ کے باہر خود سوزی کی کوشش ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کوشش ناکام بنا دی ، زخمی حالت میں پولی کلینک منتقل، ابتدائی طبی امداد کے بعد تفتیش کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل پٹواری نے میرے مخالفین سے باہمی ملی بھگت سے کروڑروں روپے مالیت کی اراضی مخالفین کے نام منتقل کردی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام متعلقہ افسران کو بھی آگاہ کیا لیکن کارروائی نہ ہوئی جس پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگالی، فدا حسین ،وزیر ادخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی اداروں سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 8 جنوری 2015 08:41

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) پٹواری کے متاثرہ شخص کی وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے خود سوزی کی کوشش ، پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگادی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خود سوزی کی کوشش ناکام بنا دی۔ فدا حسین نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تاہم موقع پر موجود خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اسے زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ میں منتقل کردیا گیا ۔

گزشتہ روز بہاولپور کے رہائشی فدا نامی شخص نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگا کر وزیراعظم کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں اس کا موقف تھا کہ پٹواری نے اس کے مخالفین سے باہمی ملی بھگت کرتے ہوئے اس کی کروڑروں روپے مالیت کی اراضی مخالفین کے نام منتقل کردی ہے اس سلسلے میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام متعلقہ افسران کو بھی آگاہ کیا لیکن کارروائی نہ ہوئی جس پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگالی بعد ازاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے ابتدائی تفتیش کی گئی تو اس نے پٹواری کلچر اور پولیس سے متعلق ہوشربا انکشافات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر داخلہ نے وزیراعظم سکرٹریٹ کے سامنے خود سوزی کی کوشش پر متعلقہ تحقیقاتی اداروں سے رپورٹ طلب کرلی کہ آیا یہ شخص انتہائی حساس ترین علاقے میں کیسے پہنچا ۔