پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2015ء کیلئے 15رکنی سکوا ڈکا اعلان کردیا ،چیف سلیکٹر معین خان اور پی سی بی کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا ، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے منظوری دیدی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے ، احمد شہزاد اور محمد حفیظ بطور اوپنرز ٹیم میں شامل ، سرفرازاحمد وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل ، یونس خان ، شاہد آفریدی ، عمر اکمل ، صہیب مقصود بھی فائنل سکواڈ میں شامل ، ، اسد شفیق ، کامران اکمل ، عمر گل ،سہیل تنویر، شعیب ملک ، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں ناکام ، مشکوک باؤلنگ ایکشن میں سعید اجمل بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، ورلڈ کپ 2015ء کیلئے باہمی مشاورت سے بہترین ٹیم تشکیل دی ہے امید ہے ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی،ہمیں جیتنے کیلئے اچھا کھیلنا ہوگا ٹیم میرٹ پر تشکیل دی ہے ہر چار ماہ بعد فٹنس لیول ٹیسٹ کیا جاتا ہے اس کی فٹنس رپورٹ کے بعد ٹیم تشکیل دی،حارث سہیل پر بھی مشتاق احمد نے بڑی محنت کی ہے محمد حفیظ اور سعید اجمل کی باؤلنگ کمی کو پورا کرنے کیلئے دونوں پلیئرز بہترین پرفارمنس دینگے، مصباح الحق اپنی فٹنس کے حوالے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، معین خان کی ہارون الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 8 جنوری 2015 08:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ورلڈ کپ 2015ء کیلئے 15رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے منظوری دیدی ، مصبا ح الحق قیادت کرینگے ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ اوپننگ کرینگے ، سرفرا ز کو تیسرے اوپنرز کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ، اسد شفیق ، کامران اکمل ، عمر گل ،سہیل تنویر، شعیب ملک ، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں ناکام ، مشکوک باؤلنگ ایکشن میں سعید اجمل بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر معین خان نے بدھ کو پی سی حکام کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا 15رکنی سکواڈ میں احمد شہزاد اور محمد حفیظ اوپنرز ، آپشن اوپنرسرفراز ، مصباح کپتان ، یونس خان ، حارث سہیل ،عمر اکمل ، صہیب مقصود ، سرفراز ، شاہد آفریدی ، یاسر شاہ ، محمد عرفان ، جنید خان ،احسان عادل ،سہیل خان ،وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ اسد شفیق ، کامران اکمل ، عمر گل ،سہیل تنویر، شعیب ملک ، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں ناکام ، مشکوک باؤلنگ ایکشن میں سعید اجمل بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے باہمی مشاورت سے بہترین ٹیم تشکیل دی ہے امید ہے ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی ۔ ٹیم23 سال بعد نیوزی لینڈی جارہی ہے ۔ٹیم میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جوپہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کبھی نہیں کھیلے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جیتنے کیلئے اچھا کھیلنا ہوگا ٹیم میرٹ پر تشکیل دی ہے ہر چار ماہ بعد فٹنس لیول ٹیسٹ کیا جاتا ہے اس کی فٹنس رپورٹ کے بعد ٹیم تشکیل دی گئی ہے حتمی سکواڈ کے تمام لڑکوں کی فٹنس بہترین ہے تمام لڑکے تمام ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور فٹ ہیں ۔

سہیل خان اور حارث سہیل کے حوالے سے معین خان کا کہنا تھا کہ سہیل خان کو بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے حارث سہیل پر بھی مشتاق احمد نے بڑی محنت کی ہے محمد حفیظ اور سعید اجمل کی باؤلنگ کمی کو پورا کرنے کیلئے دونوں پلیئرز بہترین پرفارمنس دینگے ۔ فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کے حوالے سے معین خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فواد عالم ایک فائٹر پلیئر ہے حتمی سکوا ڈ میں شامل نہ کئے جانے بارے کوئی ذاتی عناد نہیں ان کی ابھی بہت کرکٹ پڑی ہے صرف ورلڈ کپ ہی نہیں آگے اور بھی بہت سے ایونٹ آنے ہیں ۔

معین خان نے کہا کہ مصباح الحق اپنی فٹنس کے حوالے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ شعیب ملک کو بطور سپنرز بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان تھا مگر حارث سہیل اور سہیل خان کے بعد ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔