شادی کے بعد کپتان کا پہلا ٹوئٹ، تحفے بھیجنے والے کو ہدایت دے دی

جمعہ 9 جنوری 2015 09:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹی وی اینکر ریحام خان سے شادی کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے، اپنے ٹوئٹ میں شادی پر سب کی دُعاوٴں اور پیغامات کا شکریہ اداکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو لوگ انہیں تحفے بھیجنا چاہتے ہیں یہ بھیج رہے ہیں وہ اس کی بجائے شوکت خانم ہسپتال پشاور کو عطیات دیں۔