امریکا کی طرف سے برطانیہ میں قائم اپنا بڑا ایئر بیس بند کرنے کا فیصلہ

جمعہ 9 جنوری 2015 08:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی فوج برطانیہ میں قائم اپنا بڑا ایئر بیس بند کر دی گی اس کے علاوہ 12 دیگر انسٹالیشنز بھی ختم کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے مطابق یہ اقدام امریکی فورسز کی یورپ میں تعیناتی کی تنظیم نو کے طور کیا جائے گا۔ محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بچتی اقدامات کے تحت برطانیہ میں RAF ملڈن ہال میں امریکی آپریشن کی بندش سے علاقے میں امریکی فورسز کی طاقت میں کسی حد تک کمی واقع ہو گی مگر مجموعی طور پر امریکی فوجی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :