ورلڈکپ کی تیاری کیلئے مختصرتربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ،میگاایونٹ کے لئے منتخب کھلاڑیوں کو آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی باوٴنسی وکٹوں پر کھیلنے کی تیاری کرائی جائے گی، ہیڈ کوچ وقاریونس ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن یواے ای سیریز کے دوران ٹیم میں نظر آنے والی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کریں گے،کیمپ کے بعد تمام کھلاڑی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے گھرواپس چلے جائیں گے، ٹیم اکیس جنوری کو براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

جمعہ 9 جنوری 2015 08:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)ورلڈکپ کی تیاری کیلئے مختصرتربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختصرتربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ کے بعد قومی ٹیم اکیس جنوری کوبراستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔پی سی بی نے ورلڈکپ کی تیاری کیلئے منتخب کرکٹرز کا چارروزہ مختصر تربیتی کیمپ منعقد کرنے کافیصلہ کیاہے۔

کیمپ تیرہ سے سترہ جنوری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگایاجائے گا۔ جس میں میگاایونٹ کے لئے منتخب کھلاڑیوں کو آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی باوٴنسی وکٹوں پر کھیلنے کی تیاری کرائی جائے گی۔ ہیڈ کوچ وقاریونس ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن یواے ای سیریز کے دوران ٹیم میں نظر آنے والی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

کیمپ کے بعد تمام کھلاڑی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے گھرواپس چلے جائیں گے اور دوبارہ بیس جنوری کو یکجا ہوں گے۔ ٹیم اکیس جنوری کو براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ جہاں چند روز ٹریننگ کے بعد میزبان ٹیم کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم بنگلہ دیش اورانگلینڈ کے خلاف دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ قومی ٹیم اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز پندرہ جنوری ایڈیلیڈ میں بھارت کے خلاف میچ سے کریگی۔