ڈنمارک کے اخبار کا پیغمبر اسلام کے خاکے شائع نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:43

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء)ڈنمارک کے اخبار یولانز پوسٹن Jyllands-Posten نے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شارلی ایبدو میں شائع ہونے والے پیغمبر اسلام کے خاکے دوبارہ شائع نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

اس اخبار کی جانب سے 10برس قبل پیغمبر اسلام کے خاکے جاری کیے گئے تھے جس پر مسلم دنیا سے شدید احتجاج سامنے آیا تھا۔ یہ ڈنمارک کا واحد بڑا اخبار ہے جس نے شارلی ایبدو میں شائع ہونے والے خاکے شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپ کے کئی دیگر معروف اخباروں نے شارلی ایبدو پر حملے پر احتجاج کے طور پر یہ خاکے شائع کیے ہیں