آرمی پبلک سکول پشاور کو 12 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ ،حفاظت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:34

اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء) دہشت گردانہ حملے کی زد میں آنے والے آرمی پبلک سکول پشاور کو 12 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ سکول کی حفاظت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پشاور میں آرمی پبلک سکول جو کہ کچھ عرصہ پہلے دہشت گردی کا شکار ہوا تھا کو بارہ جنوری بروز منگل کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور سکول کی حفاظت کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل انتظامات کرلیے ہیں۔