امریکہ‘سی آئی اے کے سابق سربراہ پیٹریاس پر سنگین جرم کی چارجز لگانے کی سفارش ، فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ڈیوڈ پیٹریاس کو جیل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے،پیٹریاس پر الزامات ہیں کہ انہوں نے اپنی سابقہ محبوبہ کو مبینہ طور پر خفیہ معلومات فراہم کی تھیں

اتوار 11 جنوری 2015 10:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء )امریکی ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے سی آئی اے کے سابق سربراہ پیٹریاس پر سنگین جرم کے چارجز عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ سی آئی کے سابق ڈائریکٹر پیٹریاس پر الزامات ہیں کہ انہوں نے اپنی سابقہ محبوبہ کو مبینہ طور پر خفیہ معلومات فراہم کی تھیں، یہ معلومات اس وقت فراہم کی گئی تھیں جب وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن اور محکمہ انصاف نے تحقیقات کا آغاز ڈیوڈ پیٹریاس کے معاشقے کے منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی تھیں۔اس سفارش کے بعد اب وفاقی اٹارنی جنرل پر منحصر ہے کہ وہ پیٹریاس پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت کا رخ کرے۔ فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ڈیوڈ پیٹریاس کو جیل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے خفیہ معلومات اپنی محبوبہ مسز براڈویل سے کبھی شیئر نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں محکمہ انصاف سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ عنوان :