وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس ، قائد اعظم اپیرل پارک کے منصوبے کی مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کا کام پیڈمک کے سپرد کرنے کی منظوری،پنجاب میں جنوبی ایشیاء کا جدید ترین اپیرل پارک بنایا جارہاہے ،صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،قائد اعظم اپیرل پارک کے منصوبے کی تکمیل سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا ،معیشت مضبوط ہوگی ، روزگار کے نئے مواقع پید ا ہوں گے،اربوں روپے کے اپیرل پارک منصوبے میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں ،مفادعامہ کے منصوبے پر قومی خدمت کے جذبے کے تحت کام کیا جائے، وزیراعلی محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

پیر 12 جنوری 2015 06:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ موٹروے کے نزدیک جنوبی ایشیاء کا جدید ترین قائداعظم اپیرل پارک بنایاجا رہاہے-منصوبے کی تکمیل سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کو جدید سہولیتں ایک چھت تلے میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے،ملک کی برآمدات بڑھیں گی جس سے قومی معیشت مضبوط ہوگی-قائد اعظم اپیرل پارک میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی-اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ قائد اعظم اپیرل پارک کے منصوبے سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا -وہیہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں قائد اعظم ا پیرل پارک کے منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا-اجلاس میں اپیرل پارک کے منصوبے کی مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کا کام پنجا ب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی،وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پا کستان زرعی ملک ہے اور زراعت پر مبنی صنعتوں کو فروغ دے کر ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے- انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے برآمدات میں اضافہ ہورہاہے - جی ایس پی پلس کی سہولت سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے ہمیں صنعتکاری کے عمل کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب میں جنوبی ایشیاء کا جدید قائد اعظم اپیرل پارک بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے-انہوں نے کہاکہ قائد اعظم اپیرل پارک قومی خدمت کا عظیم منصوبہ ہے جس سے صنعتکاری کا عمل مستحکم ہوگا- مفاد عامہ کے اس منصوبے پر قومی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ وقت ضائع کئے بغیر قائد اعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کیا جائے-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیاہے اور تمام ترقیاتی منصوبے شفاف طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں -قائد اعظم اپیرل پارک کا منصوبہ بھی شفافیت اور تیز رفتاری کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا-انہوں نے کہاکہ قائد اعظم اپیرل پارک میں محنت کشوں اور مزدوروں کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ لیبر کالونی بھی بنائی جائے گی-قائد اعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے قائد اعظم اپیرل پارک پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-انہوں نے بتایا کہ قائداعظم اپیرل پارک میں لیبر کالونی کے لئے 200ایکڑ زمین مختص کر دی گئی ہے، لنک روڈ ز کی تعمیر کے لئے کام کا آغاز ہوچکاہے-صوبائی وزراء چودھری محمد شفیق، تنویر اسلم ملک، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹریز تعمیرات ومواصلات ، قانون، صنعت، لیبر، چیئرمین پیڈمک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :