پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کا آفیشل باوٴلنگ ٹیسٹ آسٹریلیا میں کروانے کا فیصلہ کر لیا،آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ آسٹریلیا میں ہی کروایا جائے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینیکل ٹیسٹ کی تایخ مقرر کرنے کی درخواست کردی

پیر 12 جنوری 2015 05:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کا آفیشل باوٴلنگ ٹیسٹ آسٹریلیا میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ ورلڈ کپ سے پہلے کروایا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ آسٹریلیا میں ہی کروایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انتیس اور اکتیس جنوری کو نیوزی لینڈ میں میزبان ٹیم کے ساتھ دو ایک روزہ میچز کی سیریز کھیل کر ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی جہاں ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

آسٹریلیا پہنچنے کے بعد محمد حفیظ کا آفیشل باوٴلنگ ٹیسٹ کروایا جائے گا جس کی رپورٹ بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حفیظ آفیشل باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ کو کلیئر کر لیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینیکل ٹیسٹ کی تایخ مقرر کرنے کی درخواست کردی ہے۔

آف اسپنرکے ایکشن کی جانچ کے لیے کونسل اپنا نمائندہ مقرر کرے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی سی بی کو آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے معطل آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینیکل ٹیسٹ کی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کردی ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق انہیں اب آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

آف اسپنر کے ایکشن کی جانچ کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرے گی۔ تاریخ اور لیبارٹری کا تعین بھی کرکٹ گورننگ باڈی کرے گی۔ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو نئے ایکشن سے کلیئر ہونے کا پورا یقین ہے جس کے بعد بورڈ نے اسٹار بولر کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق سمیت پینل ان دنوں سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستی پر کام کررہا ہے اور پینل میں شامل ماہرین نے بھی نئے ایکشن کے ساتھ آف اسپنر کے کلیئر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ان کی بولنگ ماضی کی طرح موٴثر ہوگی یا نہیں اس بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا۔